8 نومبر 2015 - 18:28
بغداد میں دو بم دھماکوں کے باعث ۲۷ افراد شہید اور زخمی

بغداد کے مشرقی علاقے میں مسلسل دو بم دھماکوں میں سات افراد شہید جبکہ ۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد کے علاقے ’’الصدر‘‘ میں دو بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔
عراق کی نیوز ایجنسی ’’این‘‘ کے مطابق بغداد کے شیعہ نشین علاقے ’’الصدر‘‘ میں بم دھماکہ ہونے کی وجہ سے چار افراد شہید اور ۱۷ زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے بھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے بغداد کے مشرقی علاقے میں مسلسل دو بم دھماکوں میں سات افراد شہید جبکہ ۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔
اسکائی نیوز نے الصدر علاقے میں ہونے والے بم دھماکوں میں ۳۰ افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲